مرکزاطلاعات فلسطین
سخت پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے
مسجد اقصیٰ مبارک اور اس کے صحنوں میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ یہ اجتماع معراجِ
رسول ﷺ کی یاد میں منعقد ہوا جہاں اہلِ فلسطین نے قابض اسرائیل کی جانب سے القدس شہر پر مسلط کردہ کڑی پابندیوں کو للکار کر اپنے دینی حق کا عملی اظہار کیا۔