دِل کے رمز سمجھ ____ رُوح کا اشارہ سمجھ …
ہميں سمجھ نا سمجھ ____ دُکھ ہمارا خُدارا سمجھ
تُجھے کسی اور کا تو ہونے نہيں دے سکتے ہم …
تُو بھا گیا ہے دِل کو ،اب خُود کو ہمارا سمجھ …
🖤🔥🖤🔥🖤
#جٹی
سُنو لڑکی !!
یہ اُلجھنیں ، یہ تلخیاں
زمانے کے لئے رہنے دو
ابھی تُم خواب دیکھا کرو
ابھی تُم گُنگُنایا کرو
ابھی بال سنوارو
ابھی خُوشبو سے مہکا کرو
یہ سنجیدگی کا خول
تُم پر ابھی جچتا نہیں
میری مانو تو مُسکرایا کرو
ابھی خزاں سے مت اُلجھو
ابھی رابطہ بہار سے رکھو
#جٹی
🖤🔥🖤
مُلاقاتیں مُسلسل ہوں ___ تو دلچسپی نہیں رہتی !!
بے ترتیب یارا نے ___ حسیں معلوم ہوتے ہیں
اُداسی بھی تو ، عدم احساس کے غم کا اثاثہ ہے !!
بسا اوقات !! ویرانے بھی حسیں معلوم ہوتے ہیں
🖤🔥🖤🔥🖤
#جٹی
تیرے گھاؤ گنتے ، ناکبھی زخم شُماری کرتے ۔۔
عشق ميں ،ہم بھی اگر وقت گُزاری کرتے ۔۔
تُجھ ميں تو خیر مُحبت کے پہلُو اوربھی تھے !!!!
تُو دُشمنِ جان ! بھی اگر ہوتا تو یاری کرتے ۔۔
🖤🖤🖤🖤
#جٹی
وہ بات ہی کیا جس ميں تیرا تذکرہ نا ہو ؟
وہ شعر ہی کيا جس ميں تيری گُفتگُو نہيں ۔
آرزوؤں کی فہرست ميں ،تُجھے آخری لکھا
يعنی کہ تيرے بعد تو اب کوئی آرزو نہيں ۔
🖤✨🖤✨🖤
#جٹی
In English they say
Broken hearts have the most beautiful souls
But in Urdu we say
ڈھونڈا کرو وفا کے موتی ،اُجڑے ہوئے لوگوں میں
یہ وہ خزانے ہیں _____ جو شائد خرابوں میں ملیں
🖤🖤🖤🖤
#جٹی
کیسا عجیب شخص ہے ؟؟؟
اُسے ہر بات جُھوٹی لگتی ہے
بہار میں کِھلے گُلاب کو
چُھو کہ دیکھتا ہے کہ اصلی ہے
یہ تو سوچتا کہ دکھاوے کی خاطر
میں خُود کو کیوں اُجاڑوں گی ؟؟
میری یہ پھیکی رنگت
یہ حالت خراب اصلی ہے
🖤🔥🖤🔥🖤
#جٹی
In English they say
He’s the one, i care the most even though
he will not be mine
But in Urdu we say
اور میری حیات میں ایک ایسا “شخص” ہے
جو میری پُوری “ زیست” کے برابر ہے
مگر میں اُس کی حیات کا ایک “ لمحہ” بھی نہیں ہوں
#جٹی
مُحتاط ہے وہ اتنا کہ کبھی خط نہیں لکھتا
کہتا ہے مُجھے اوروں کے جیسا نہیں بننا
کہتا ہے کہ آنکھوں سے سمندر بہا ڈالو
پھر ہنستا ہے کہ تُم سے تو کنارہ نہیں بننا
تصویر جو بناؤں تو لڑ پڑتا ہے مٗجھ سے
مُجھے ایسا نہیں بننا _ مُجھے ویسا نہیں بننا
#جٹی
🖤✨🖤✨🖤