بھیرہ واقعہ میں ملوث فیملی نے نارووال آ کر ملاقات میں اپنے عمل پر معذرت کی،پچھتاوے اور شرمندگی کا اظہار کیا۔میں پہلے ہی ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کر چکا تھا۔ہم سب پاکستانی ہیں ایک دوسرے سے اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا اور باہمی احترام قائم رکھنا ہے۔
Ahsan Iqbal
34.9K posts
I am Federal Minister Planning & Dev, Member National Assembly (Narowal), Sec Gen PMLN, Ex Minister Interior, Pakistan. RTs not endorsements.
- پاکستان ترقی کر سکتا ہے اگر جج “عدالت” تک، جرنیل “بارڈر” تک، عوامی نمائندے “پارلیمنٹ” تک، علماء “یگانگت” تک، افسران “عوامی خدمت” تک ، سرمایہ دار “کاروبار” تک “اور میڈیا “سچ” تک اپنا اپنا کام دیانت اور محنت سے کریں - اپنا کام چھوڑ کر سب کو دوسروں کی پڑی ہے- یہی ہماری بد قسمتی ہے-
- یہ وہ چہرے ہیں جن کی تربیت عمران نیازی نے ہٹلر کی پلے بک سے کی ہے۔ عام زندگی میں لوگ انہیں پڑھا لکھا سمجھتے ہونگے لیکن تہذیب محض تعلیم سے نہیں آتی۔ والدین کی تربیت، صحبت اور زندگی میں انسان کسے فالو کرتا ہے یہ عناصر انسان کو خواہ وہ کتنا تعلیم یافتہ ہو اسے گنوار بھی بنا سکتے ہیں۔
- لندن میں ایک میزبان ہوٹل میں پراٹھا اور لسی کا ناشتہ لے آئے موج ہو گئی
- یوں لگتا ہے کہ ملک کے درد کا ٹھیکہ صرف مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے لے رکھا ہے جو اپنی سیاسی ساکھ داؤ پہ لگا کر ملک اور معیشت کو سنبھالنے پہ لگیں ہیں اور دیگر اداکار کھیل کھیلنے میں مصروف۔ کیسا ہو اگر پٹرول کی قیمت 12 اپریل پہ واپس لا کر اداکاروں سے کہا جائے کہ چلاؤ معیشت؟
- آج والد محترم اقبال احمد چوہدری کو بچھڑے 45 برس بیت گئے ہیں-25 اپریل 1976 کو مدینہ منورہ میں وفات پائی اور جنت البقیع میں دفن ہونے کا اعزاز پایا-امریکہ کی بہترین یونیورسٹی سے ایگریکلچرل انجئینرنگ میں ماسٹرز کر کے ساری عمر پاکستان کی خدمت کی-اللہ ان کو اعلی درجات عطا فرمائے آمین!
- میں ان بہنوں اور بھائیوں کا دلی شکریہ ادا کر کرتا ہوں جنہوں نے بھیرہ میں PTI کی ہمدرد فیملی کی ہلڑبازی کی شدید مذمت کی ہے اور مجھ سے اظہار یکجہتی کیا۔ہلڑبازی نے خود ان کو ایکسپوز کیا۔گولی کھانے والے ہلڑبازی سے نہیں گھبراتے۔ دکھ اس بات کا ہے عمران اپنے فالوورز کو کسطرف لےجارہا ہے۔
- آج بھیرہ میکڈونلڈ میں ایک یوتھین فیملی سے مڈبھیڑ ہوئی جو بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر مکالمہ کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی۔جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئی تو لوگوں نے بھی نعرے لگا دئیے “گوگی پیرنی کا حساب دو” جیسا جاہل اور پاگل خود ویسے ہی پیروکار پیدا کر رہا ہے۔
- پاکستان کا ایک ایسا لیڈر ہے جو کبھی کسی سرکاری ہسپتال میں بلڈ ٹیسٹ نہیں دے سکتا اور اسکی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ بوجھو تو جانیں 🤔
- جہاز تباہ - ذمہ دار پائلٹ ملک تباہ - ذمہ دار جہاز
- آج میرا کورونا ٹیسٹ پاسیٹیو آیا ہے- میں گھر میں 14 دن قرنطینہ میں رہونگا- دوستوں اور خیرخواہوں سے درخواست ہے کہ جلد صحتیابی کے لئے دعا فرمائیں! اللہ تعالی سب کو اس وبا سے محفوظ رکھیں آمین!
- اگر ہمارے جنرلز بارڈرز محفوظ بنائیں، ججز عدالتوں کو موثر بنائیں، سیاستدان پارلیمنٹ کو مظبوط کریں، بیوروکریٹس سرکار کے دفتروں کو چست کریں، صحافی حق اور سچ کی آواز اٹھائیں اور شہری ٹیکس ادا کریں تو پاکستان جنت بن سکتا ہے- مگر یہاں ہر کوئی اپنا کام چھوڑ کے دوسرے کا کام کرنا چاہتا ہے
- بیٹے سے تنخواہ وصول کیوں نہیں کی؟ نا اہلی کی سزا - بیٹے سے پیسے کیوں وصول کئے؟ 7 سال قید کی سزا - نہ کوئی کمیشن ، نہ کوئی کِک بیک ، نہ کوئی سرکاری خزانے میں خرد برد - یہ ہے خلاصہ نواز شریف کے مقدمات کا-










