جب آپ اکیلے ہوں اپنے خیالات کا خیال رکھیں
جب آپ دوستوں کے ساتھ ہوں اپنی زبان کا خیال رکھیں
جب آپ غصے میں ہوں اپنے مزاج کا خیال رکھیں
جب آپ کسی محفل میں ہوں اپنے رویے کا خیال رکھیں
جب آپ مشکل میں ہوں اپنے جذبات کا خیال رکھیں
جب اللہ آپکو نوازے اپنی انا کا خیال رکھیں
السلام علیکم
اس اِنتظار میں مت رہیں کہ کوئی دُوسرا آپ کو روشن کرے گا
یہاں سب کو اپنی اپنی پڑی ھے
خود کو خود روشن کیجئے تاکہ آپ کی روشنی دوسروں کی زندگی کے اندھیرے دور کر سکے 🥀
زندگی صرف محبت ہی نہیں کچھ اور بھی ہے
زلف و رخسار کی جنت نہیں کچھ اور بھی ہے
بھوک اور پیاس کی ماری ہوٸی اس دنیا میں
عشق ہی ایک حقیقت نہیں کچھ اور بھی ہے
#ساحرلدھیانوی