﴿8﴾ حضرت عبدُﷲ بِن عُمر ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسولﷲﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سُنا:
تم سے پہلے کسی اُمت کے تین شخص (ایک ساتھ سفر پر) نکلے- (چلتے چلتے رات ہو گئی) رات گزارنے کے لئے وہ ایک غار میں داخل ھو گئے-
اسی دوران پہاڑ سے ایک چٹان گری جس نے غار کے منہ کو بند کر دیا⬇️
ⁱᵖⁱᵃⁿ
30.9K posts
- ﴿10﴾ حضرت اَنَس ؓ فرماتے ہیں کہ رسولﷲﷺ نے ارشاد فرمایا: قیامت کی علامات میں سے یہ ھے کہ عِلم اُٹھا لیا جائے گا، جہالت آ جائے گی، شراب (کُھلّم کُھلّا) پی جائے گی- زِنا پھیل جائے گا۞ (بخاری)
- ﴿13﴾ حضرت ابوذر ؓ فرماتے ہیں کہ رسولﷲﷺ نے مُجھ سے ارشاد فرمایا: ابوذر ! اگر تم صبح جا کر ایک آیت کلامﷲ شریف کی سیکھ لو تو نوافل کی سو رکعات سے افضل ھے اور اگر ایک باب علم کا سیکھ لو خواہ وہ اس وقت کا عمل ہو یا نہ ہو (مثلاً تیمّم کے مسائل) تو ہزار رکعات نوافل پڑھنے سے⬇️
- ﴿12﴾ حضرت سعد ؓ سے روایت ھے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: ﷲ تعالیٰ اس اُمت کی مدد (اس کی قابلیت اور صلاحیت کی بُنیاد پر نہیں فرماتے بلکہ) کمزور اور خستہ حال لوگوں کی دُعاؤں، نمازوں اور اُن کے اخلاص کی وجہ سے فرماتے ہیں۞ (نسائی)
- ﷲ تعالیٰ کا ارشاد ھے: اور ھم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو یہ حکم دے کر بھیجا کہ اپنی قوم کو (کُفر کی) تاریکیوں سے (ایمان کی) روشنی کی طرف لاؤ اور ﷲ تعالیٰ کی طرف سے مصیبت اور راحت کے جو واقعات ان کو پیش آتے رہے ہیں وہ واقعات ان کو یاد دِلاؤ کیونکہ ان واقعات میں ہر صبر کرنے والے،⬇️
- ﴿14﴾ حضرت مُصعَب بِن سَعد ؓ سے روایت ھے کہ(ان کے والد)حضرت سعد ؓ کا خیال تھا کہ اُنہیں اُن صحابہ پر فضیلت حاصل ھے جو ان سے(مالداری اور بہادری کی وجہ سے)کم درجہ کے ہیں- (ان کے خیال کی اصلاح کی غرض سے) نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: تمہارے کمزوروں اور بےکسوں ہی کی برکت سے تمہاری⬇️
- ﴿10﴾ مدینہ منورہ کے ایک صاحب فرماتے ہیں کہ حضرت مُعَاوِیہ ؓ نے حضرت عائشہ ؓ کو خط لکھا کہ آپ مُجھ کو کوئی نصیحت لکھ کر بھیج دیں جو مختصر ہو زیادہ لمبی نہ ہو- حضرت عائشہ ؓ نے سلام مسنون اور حمد و صلوٰۃ کے بعد لکھا- میں نے رسولﷲﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سُنا: جو شخص ﷲ تعالیٰ⬇️
- ﴿11﴾ حضرت ابو اُمَامَه باھِلِی ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: ﷲ تعالیٰ اعمال میں سے صرف اسی عمل کو قبول فرماتے ہیں جو خالص ان ھی کے لئے ھو اور اس میں صرف ﷲ تعالیٰ ھی کی خوشنودی مقصود ھو۞ (نسائی)
- ﷲ تعالیٰ نے رسولﷺ سے ارشاد فرمایا: ان کے ایمان نہ لانے پر پچھتا پچھتا کر، کہیں آپ کی جان نہ جاتی رہے۞ (فاطر)
- ﷲ تعالیٰ کا ارشاد ھے: بلاشبہ تُمہارے پاس ایک ایسے رسول تشریف لائے ہیں جو تم ھی میں سے ہیں، تم کو کسی قِسم کی تکلیف کا پہنچنا ان پر بہت گراں گُزرتا ھے،وہ تُمہاری بھلائی کے انتہائی خواہشمند ہیں(اُن کی یہ حالت تو سب کےساتھ ھے)بالخصوص مسلمانوں پر بڑے شفیق اور نہایت مہربان ہیں (توبہ)
- ﴿9﴾ حضرت ابوہُریرہ ؓ سے روایت ھے کہ رسولﷲﷺ نے ارشاد فرمایا: جِس نے لَآ اِلٰهَ اِلَّاﷲُ کہا اُس کو یہ کلمہ ایک دن (یومِ قیامت) ضرور فائدہ دے گا (نجات دِلائے گا) اگرچہ اُس کو کچھ نہ کچھ سزا پہلے بھگتنا پڑے۞ (بزار، طبرانی، ترغیب)
- ﴿12﴾ حضرت ابو قتادہ بِن رِبعِی ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسولﷲﷺ نے ارشاد فرمایا: ﷲ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: میں نے تمہاری اُمت پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں اور اس بات کی میں نے ذمہ داری لے لی ہے کہ جو شخص (میرے پاس) اس حال میں آئے گا کہ اس نے ان پانچ نمازوں کو ان کے وقت پر ادا کرنے⬇️
- ﴿7﴾ حضرت ابوذر ؓ سے روایت ھے کہ رسولﷲﷺ نے ارشاد فرمایا: جو بندہ لَآ اِلٰهَ اِلَّاﷲُ کہے اور پھر اسی پر اس کی موت آ جائے تو وہ جنت میں ضرور جائے گا- میں نے عرض کِیا: اگرچہ اس نے زنا کِیا ہوا ھو، اگرچہ اس نے چوری کی ہو؟ آپﷺ نے ارشاد فرمایا:(ہاں)اگرچہ اس نے زنا کِیا ہو،اگرچہ⬇️
- ﴿11﴾ حضرت حنظله اسیدی ؓ سے روایت ھے کہ رسولﷲﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص پانچوں نمازوں کی اس طرح پابندی کرے کہ وضو اور اُوقات کا اہتمام کرے، رکوع اور سجدہ اچھی طرح کرے اور اس طرح نماز پڑھنے کو ﷲ تعالیٰ کی طرف سے اپنے ذمہ ضروری سمجھے تو اس آدمی کو جہنم کی آگ پر حرام کر دیا⬇️

