ہمارا فالو بیک خالص اور ہر قسمی ملاوٹ سے پاک ہو گا اور ہم آپ کو کبھی بھی انفالو نہیں کریں گے۔
100% گارنٹی کے ساتھ فالو کریں آپ کو گارنٹی سے 💯پرسنٹ فالو بیک ملے گا
@Had0133
حدیث نبویﷺ
3,260 posts
فالو کریں آپ کو گارنٹی سے 💯پرسنٹ فالو بیک ملے گا
Kingdom of Saudi Arabia
Born January 2, 1985
Joined February 2023
- انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں: نہ تو نبی کریم ﷺ کی ہتھیلی سے زیادہ نرم و نازک کوئی حریر و دیباج میرے ہاتھوں نے کبھی چھوا.. اور نہ میں نے رسول الله ﷺ کی خوشبو یا آپ کے پسینے سے زیادہ بہتر اور پاکیزہ کوئی خوشبو یا عطر سونگھا. بخاری 3561 (مسلم 6053، 6054؛ بخاری 1973؛ ترمذی 2015)
- Replying to @AminaPoudell @frkahamad and 10 othersہمارا فالو بیک خالص اور ہر قسمی ملاوٹ سے پاک ہو گا اور ہم آپ کو کبھی بھی انفالو نہیں کریں گے۔ 100% گارنٹی کے ساتھ فالو کریں آپ کو گارنٹی سے 💯پرسنٹ فالو بیک ملے گا @Had0133
- رسول الله ﷺ نے فرمایا: بلاشبہ "سچ" نیکی کی طرف راہنمائی کرتا ہے اور نیکی جنت کی طرف راہنمائی کرتی ہے. اور آدمی سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ صدیق کا مرتبہ حاصل کر لیتا ہے. بخاری 6094 (مسلم 6637 - 6639؛ ترمذی 1971؛ ماجہ 46؛ ابوداؤد 4989؛ مشکوٰۃ 4824)
- آپ ﷺغزوہ تبوک کے لیے تشریف لے گئے تو علیؓ کومدینہ میں اپنا نائب بنایا۔علیؓ نےعرض کیا کہ آپؐ مجھے بچوں اورعورتوں میں چھوڑےجا رہے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا، کیاتم اس پرخوش نہیں ہوکہ میرے لیے تم ایسے ہوجیسے موسیٰ کےلیے ہارون تھے۔لیکن فرق یہ ہےکہ میرےبعدکوئی نبی نہیں ہوگا بخاری،۴۴۱۶)
- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جھوٹا وہ نہیں ہے جو لوگوں میں باہم صلح کرانے کی کوشش کرے اور اس کے لیے کسی اچھی بات کی چغلی کھائے یا اسی سلسلہ کی اور کوئی اچھی بات کہہ دے۔ (صحیح بخاری، ۲۶۹۲)
- قالَ ﷺ: سال بارہ مہینے کا ہوتا ہے، ان میں سے چار حرمت والے مہینے ہیں. تین تو لگاتار یعنی ذوالقَعدة، ذُوالحِجة، اور المُحرم اور چوتھا رَجَب مُضَر جو جمادی الثانیہ اور شعبان کے درمیان میں پڑتا ہے. بخاری 4662 (بخاری 3197، 4406، 5550، 7447؛ مسلم 4383؛ ابوداؤد 1947؛ مشکوٰۃ 2659)
- رسول الله ﷺ نے فرمایا: تین دعاؤں کے قبول ہونے میں شک نہیں: باپ کی دعا، مسافر کی دعا، اور مظلوم کی دعا. ابوداؤد 1536 (ترمذی 1905، 3448؛ ماجہ 3862؛ السلسلة 2048؛ مسند احمد 9594، 9979؛ مشکوٰۃ 2250)
- حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ یوں فرمایا کرتے: ’’ اے اللہ ! میں نکمے پن ‘ بے جا سستی ‘ شدید بڑھاپے ‘ کنجوسی اور بزدلی سے تیری پناہ میں آتا ہوں ‘ نیز قبر کے عذاب اور زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ (سنن نسائی،۵۴۵۴)
- آپﷺنے فرمایا: ”مومن کے مومن پر چھ حقوق ہیں، جب بیمار ہو تو اس کی بیمار پرسی کرے، جب مرے تو اس کے جنازے میں شریک ہو، جب دعوت کرے تو قبول کرے، جب ملے تو اس سے سلام کرے، جب اسے چھینک آئے تو اس کی چھینک کا جواب دے، اس کے سامنے موجود رہے یا نہ رہے اس کا خیرخواہ ہو“ (ترمذی،۲۷۳۷)
- Replying to @Mh786s @mrkhan2345 and 28 othersہمارا فالو بیک خالص اور ہر قسمی ملاوٹ سے پاک ہو گا اور ہم آپ کو کبھی بھی انفالو نہیں کریں گے۔ 100% گارنٹی کے ساتھ فالو کریں آپ کو گارنٹی سے 💯پرسنٹ فالو بیک ملے گا @Had0133
- رسول الله ﷺ نے فرمایا: مَنْ تَوَضَّأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَبِهَا وَنِعْمَتْ ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ جس نے جمعہ کے روز وضو کیا تو اُس نے اچھا کیا، اور جس نے غسل کیا تو غسل کرنا افضل ہے. مشکوٰۃ المصابيح 540 (ترمذی 497؛ مسند احمد 2749؛ سنن دارمی 1581)
- وہ اپنے حکم سے فرشتوں کو اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اِس زندگی بخشنے والی وحی کے ساتھ اُتارتا ہے کہ: ’’لوگوں کو آگاہ کردو کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں ہے، لہٰذا تم مجھی سے ڈرو، کسی اور سے نہیں۔ ﴿سورۃ النحل، ۲﴾
- حضرت ابوموسیٰ ؓ بیان کرتے ہیں، رسول الله ﷺ نے فرمایا: "(کسی اجنبی کو شہوت کے ساتھ دیکھنے والی) ہر آنکھ زنا کار ہے، اور عورت جب خوشبو لگا کر مجلس کے پاس سے گزرے تو وہ بھی ایسی ایسی ہے." یعنی زانیہ ہے. ترمذی 2786 (مشکوٰۃ 1065)

