user avatar
Habib Akram
@HabibAkram
Journalist
Lahore, Pakistan
Joined April 2009
Posts
  • user avatar
    جب کچھ بولنے کی سزا ملنے لگے تو سمجھ لیجیے سچ بولا جارہا ہے۔ @arsched
  • user avatar
    ایک بات تو واضح ہو گئی کہ الیکشن کمیشن اور "وہ" چاہے پوری قوت سے سرگرم ہوں تو بھی عوام کی طاقت سے بڑھ نہیں سکتے۔
  • user avatar
    دو مہینے پہلے تک بجلی تیل کی قیمتوں کا بڑھنا مہنگائی تھا، آج معاشی حکمت عملی ہے۔
  • user avatar
    آج پیٹرول کی قیمت بڑھا کر موجودہ حکومت نے بھی تسلیم کرلیا کہ مہنگائی کی وجہ عالمی منڈی ہے۔ بہت خوب، بہت اچھے۔ لیکن اب سوال یہ ہے کہ اگر مہنگائی عالمی منڈی کی وجہ سے ہے تو پھر پہلے والی حکومت گرائی کیوں تھی؟
  • user avatar
    کچھ سوالات 1. کیا غلط فیصلوں سے ملک تباہ نہیں ہوتے؟ 2. کیا ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں؟ 3. کیا دیوالیہ ملک اپنے دفاعی اخراجات پورے کرسکتا ہے؟ 4. جس ملک کا دفاع کمزور ہوجائے کیا اس کی سلامتی کی کوئی ضمانت ہوسکتی ہے؟ 5. کیا اس طرح کے سوالات اٹھانا بھی غداری ہے؟
  • user avatar
    کوئی سپاہ سالار کو بھی للکارے تو کچھ نہیں ہوتا، کوٸی پولیس کے آئی جی کو قانون کی دھمکی دے تو گرفت میں آجائے۔ کوئی منصفوں پرُبغض و حسد کا الزام لگائے تو قانون خاموش رہے اور کوئی کسی ضلعی افسر کو بھی اس کا فرض یاد دلائے تو ماخوذ ہو۔ شاید یہی عین انصاف ہوتا ہو!
  • user avatar
    اس نے کچھ کہا؟ اسے پکڑ لو۔ اس نے جس سے سنا اسے بھی پکڑ لو۔ سنانے والے نے جس کتاب سے پڑھا اس کے مصنف کو بھی پکڑ لو۔ جس نے یہ کتاب چھاپی تھی اسے بھی پکڑ لو۔ کیاُکہا یہ تاریخ کی کتاب تھی؟ تاریخ کو بھی پکڑ لو!
  • user avatar
    راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کراچی کی نشستیں واپس ہوں گی۔ چاہے یہ آج کریں یا کل۔
  • user avatar
    لاہور کے ضمنی انتخابات میں میری رپورٹنگ کی صلاحیت کا اندازہ کرنے کے لیے میری والدہ نے پہلے عمران خان کے جلسے میں شرکت کی، پھر وہ مریم نواز کے جلسے میں گئیں۔ اب وہ ان حلقوں سے میری رپورٹنگ کے نتائج کا انتظار کررہی ہیں۔ اتنا سخت ایڈیٹوریل کنٹرول میں نے زندگی میں نہیں دیکھا۔
  • user avatar
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری بتا رہی ہے کہ مفتاح اسماعیل اور اسحق ڈار کو کم از کم معیشت کا کچھ نہیں پتا۔ البتہ باتیں دونوں خوب بناتے ہیں۔
  • user avatar
    اگر اقتصادی سروے درست ہے تو پچھلی حکومت کا خاتمہ سمجھ نہیں آتا۔ اگر حکومت کا خاتمہ ٹھیک تھا تو اقتصادی سروے سمجھ نہیں آتا۔
  • user avatar
    ایاز امیر صاحب میں آپ کے ساتھ ہوں
  • user avatar
    اندازہ کریں اس وقت ہمارے قانونی نظام میں سب سے بڑی بحث یہ ہے کہ اسمبلیوں میں وفاداریاں بدلنے (عرف عام میں لوٹا ہوجانے )والوں کو دستور کیا تحفظ فراہم کرتا ہے۔ آفرین آفرین!
  • user avatar
    چند دن پہلے عمران ریاض خان نے ایک مجلس میں بتایا تھا کہ انہیں گرفتار کرنے کے لیے بہانے تلاش کیے جارہے ہیں۔ انہیں یقین تھا کہ پنجاب حکومت انہیں بہرحال گرفتار کر لے گی۔ مجھے ان کے دیگر جرائم کا تو پتا نہیں البتہ وہ بولتے بہت ہیں۔ تعزیرات پاکستان میں بولنا تو کوئی جرم نہیں۔