B.Chief ARY, ISB, Analyst/columnist/ Ex-Dunya, Dawn, 92TV. Fellow @Harvard School of Public Health. Royal Holloway, College UK (2007-2008). Reporting since 2001
اللہ غریق رحمت کرے باپ نے بھرپور فوجی زندگی گزاری۔ جنگیں لڑی۔ اپنا ارادہ بھی فوج میں جانے کا تھا۔ٹریننگ کے دوران بازو ٹوٹا۔ اپاہج ہوتے ہوتے بچا۔ فوج چھوڑنا پڑی۔ افسوس کیس کا نہیں۔ الزامات کا ہے کہ خاور گھمن غدار وطن ہو گیا۔
فیصل آباد کے ایک گاوں کا نوجوان جس کی ماں بچپن میں فوت ہوگئی حالات سے لڑتا محنت کرتا شہباز گل ایک ٹاپ امریکی یونیورسٹی میں بطور استاد جا پہنچا ہزاروں ڈالر کمائی چھوڑ کر ملک کی محبت میں واپس آیا۔بغیر تنخواہ کام کیا۔بحثیت انسان گل سے غلطیاں ہوئیں لیکن وہ اس زیادتی کا حق دار نہیں۔
دو دہائیوں سے ہر صبح اٹھ کر جو ایک کام تواتر سے کیا وہ تھا ارشد شریف سے رابطہ۔ اب یہ زندگی کیسے گزرے گی اور یہ کمی کیسے پوری ہوگی۔ آنسوں ہیں کہ تھمنے کو ہی نہیں آرہے۔ یا اللہ ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا فرما۔
۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِرَاجِعُوْنَ۔ آج والدہ محترمہ بھی خالق حقیقی سے جا ملی ہیں۔ جنازہ کل صبح میرے گاوں ماجرا کلااں نزد سیالکوٹ ائر پورٹ ادا کی جائے گی۔ دس اور گیارہ بجے کے قریب۔
ٓایک صحافی کی حثیت سے آج ایک تاریخ ساز دن پرائم منسٹر آفس میں گزارنے کا موقع۔ وزیر اعظم سے ملاقات بھی ہوئی۔ میرا پورا ایمان ہے ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک پاکستان کے عزت و وقار میں اضافہ ہو گا۔ کیونکہ اللہ کا فرمان ہے اگر تم سچے ہو تو کامیابی تمہاری ہوگی۔ پاکستان زندہ باد۔
راجہ ریاض صاحب فرماتے ہیں آئندہ انتخابات انہوں نے نون لیگ کے ٹکٹ پر لڑنا ہے لیکن اس وقت تک وہ لیڈر آف دی اپوزیشن رہیں گے اور نون لیگ کے صدر اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف جن سے وہ ٹکٹ لیں گے، ان پر تنقید کرتے رہیں گے۔ ویسے ہمارے سیاسی لیڈران قوم کو کتنا بیوقوف سمجھتے ہیں