اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ﷺ عقیدت نامہ ﷺ
تمنا ہـے کہ مکہ اور مدینہ سے پیام آئـے
طواف بندگی کرنے وہاں پہ ہر غلام آئـے
مدینہ سامنے پا کر چھلک اٹھے نگاہ یارب
لبوں پہ ہـر مسافر کے درود آئـے سلام آئے
عمران حمید
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ﷺ عقیدت نامہ ﷺ
لب پر سجا رہے سدا اسمِ کرم درود
ذکرِ نبیؐ ہے جانِ دل و دم بہ دم درود
روشن ہوا ضمیر ملا راہِ مستقیم
جس نے بھی دل سے پڑھ لیا با چشمِ نم درود
سیف عدیل
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ﷺ عقیدت نامہ ﷺ
یہ پلتا جا رہا ہـے اعتماد سینے میں
پہنچ ہـی جاؤں گا میں خیر سے مدینے میں
وہ دیں گے گنبد خضرا کا عکس آنکھوں کو
وہ بدلیں گے مرے کنکر کبھی نگینـے میں
عمران شریف
#SaudiArabia 🇸🇦
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ﷺ عقیدت نامہ ﷺ
جس طرف چشمِ محمـد
ﷺ کے اِشارے ہو گئـے
جتنے ذرّے سامنے آئے ستارے ہو گئے
میں ہُـوں اُور یادِ مدینہ
اُور ہیـں تنـہائیاں
اپنے بیگانـے سبھـی مُجھ سے
کنارے ہو گئــے
ساغر صدیقی
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ﷺعقیدت نامہ ﷺ
ساری صدیـوں پہ جو بھاری ہـے وہ لمحہ ملتا
کاش سرکارِ دوعالـمﷺ کا زمانہ ملتا
آپ کو دیکھتا مکـہ سے میں ہجرت کرتـے
آپ کا نقـشِ قدم آپ کا رستـہ ملتا
زاہد فخری
#عيد_معنا
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ﷺ عقیدت نامہ ﷺ
حشر میں سب اِکــ کنارے اُمّتـی تھے دَم کو مارے
آ گئـے جب وؐہ تو سارے دیکھ کر اُن کو پکارے
یا نبـی سلامُ عَلَیْکَ یا رسُول! سلامُ عَلَیْکَ
یا حبیب سلامُ عَلَیْکَ صلـوٰۃُ الله عَلَیْکَ
نصِیرالدّین نصِیرؔ
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ﷺعقیدت نامہ ﷺ
مہکے ہوئے گلاب کی صورت کھلا ہوا
نام نبـی ﷺ ہـے نُور خدا سـے دُھلا ہوا
سہمے ہوئے بشر کو ملی آپ ﷺ سـے زباں
کھولا ہـے آپ نے لب
انساں سلا ہوا
زاہد شمسی
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ﷺ عقیدت نامہ ﷺ
آپﷺ کی ذات جہاں بھر سے ہـے اعلٰـی دیکھی
کوئی ثانـی ہے نہ سایـہ ، بھری دنیا دیکھـی
اے خدا! ہم کو محمدﷺ کی بنا دے اُمت
سارے نبـیوں کی یہـی ایک تمنا دیکھـی
دلاور حسین دلاور
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ﷺعقیدت نامــہﷺ
دفعتاً ہوا دیکھو آمنہ کا گھر روشن
پیکر منور سے سقف و بام و دَر روشن
یہ ہے معجزہ ساحل شمع حق کے جلتے ہی
ہو گئے اجالے سے روئے بحر و بر روشن
محمد شرف الدین
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ﷺ عقیدت نامہ ﷺ
جہاں پتھروں نے بھـی دی اذاں
جہاں بـے زباں کو ملی زباں
پڑھیں زور ور سبھـی ناتواں وہ جو شان میرے نبـیﷺ کی ہـے
وَمَا أَرْسَلْنٰكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَﷺ
یاسمین سحر