اور یہ عین ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو برا سمجھو حالانکہ وہ تمہارے حق میں بہتر ہو
]2:16 القرآن
Adnan Ahmad
4,815 posts
- نماز بھاری ضرور معلوم ہوتی ہے مگر ان لوگوں کو نہیں جو خشوع ( یعنی دھیان اور عاجزی ) سے پڑھتے ہیں ]2:45، القرآن
- جو لوگ صبر سے کام لیتے ہیں ، ان کا ثواب انہیں بے حساب دیا جائے گا ]39:10، القرآن
- اور اس دن ( اعمال کا ) وزن ہونا اٹل حقیقت ہے ۔ - القرآن، 7:8]
- اور جس طرح اللہ نے تم پر احسان کیا ہے تم بھی ( دوسروں پر ) احسان کرو ]28:77، القرآن
- تم جہاں بھی ہو گے ( ایک نہ ایک دن ) موت تمہیں جا پڑے گی چاہے تم مضبوط قلعوں میں کیوں نہ رہ رہے ہو ]4:78، القرآن
- (یاد رہے کہ ) ہم کسی بھی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ کی تکلیف نہیں دیتے ]7:42، القرآن
- اور کھلی بات ہے کہ ہم نے تمہیں زمین میں رہنے کی جگہ دی اور اس میں تمہارے لیے روزی کے اسباب پیدا کیے القرآن، 7:11]
- اور ہم نے تمہیں پیدا کیا ، پھر تمہاری صورت بنائی ]7:11، القرآن
- اگر تم صحیح راستے پر ہو گے تو جو لوگ گمراہ ہیں وہ تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ - ]5:105، القرآن
- ( مسلمانو ! ) یقینا اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں ان کے حق داروں تک پہنچاؤ ]4:58، القرآن
- بیشک اس ( قرآن ) میں عبادت گزار لوگوں کے لیے کافی پیغام ہے ]21:106، القرآن
- لہذا مجھے یاد کرو ، میں تمہیں یاد رکھوں گا ]2:152، القرآن















