لاہور میں بادلوں کی گرج چمک اور موسلا دھار بارش؛ پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلے خطرے میں پڑ گئے
لاہور :لاہور میں سیاہ بادلوں کے راج اور موسلا دھار بارش نے جہاں شہر کا نقشہ بدل دیا ہے، وہیں کرکٹ ...
پنجاب کی بنجر زمینیں سونا اگلیں گی: وزیراعلیٰ کا 1.5 ارب روپے کا انقلابی منصوبہ منظور
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں زرعی انقلاب لانے اور فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک ...
لاہور :لاہور میں سیاہ بادلوں کے راج اور موسلا دھار بارش نے جہاں شہر کا نقشہ بدل دیا ہے، وہیں کرکٹ کے دیوانوں کے لیے تشویشناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ تیز بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی تو واقع ہوئی ہے لیکن قذافی اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں جل تھل ہونے سے پی ایس ایل (PSL) کے اہم میچز پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
تیز بارش کے باعث پشاور اور حیدرآباد کے درمیان ہونے والا میچ متاثر ہونے کا شدید خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شیڈول ٹکراؤ کے گرد بھی غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔قذافی اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر پچ کو کورز سے ڈھانپ دیا ہے تاکہ اسے نمی سے بچایا جا سکے۔
بارش کے باعث ایل سی سی اے گراؤنڈ میں جاری پریکٹس سیشن بھی معطل کر دیا گیا۔ حیدرآباد کنگزمین اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ٹریننگ میں مصروف تھیں کہ اچانک بارش نے انہیں ڈریسنگ روم تک محدود کر دیا۔ گراؤنڈ سے نیٹس ہٹا کر کورز ڈال دیے گئے ہیں۔
ایک طرف جہاں شہری تپتی گرمی کے بعد خوشگوار موسم کا جشن منا رہے ہیں، وہیں کرکٹ شائقین کی نظریں آسمان پر جمی ہیں اور وہ دعاگو ہیں کہ بارش تھم جائے تاکہ میدان دوبارہ آباد ہو سکے۔گراؤنڈ اسٹاف کا کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ جیسے ہی بارش رکے، جدید ترین مشینری کے ذریعے نکاسی آب مکمل کی جائے تاکہ کھیل کا آغاز ممکن ہو سکے۔
لاہور : وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے جاری بے یقینی کی صورتحال کو ختم کرتے ہوئے یکم اپریل سے تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کو مکمل طور پر کھولنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔وزیر تعلیم نے واضح کیا ہے کہ اب تعلیمی اداروں میں کسی قسم کا عارضی یا ہائبرڈ نظام رائج نہیں رہے گا۔ ہفتے میں تین یا چار دن تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی ہائبرڈ ماڈل نہیں چلے گا۔
صوبہ بھر میں ہفتے میں 5 روز باقاعدگی سے تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔یہ فیصلہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں، کالجوں اور جامعات پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
رانا سکندر حیات خان کا کہنا ہے کہ طلبہ کا تعلیمی حرج مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ یکم اپریل سے تعلیمی اداروں میں حاضری اور تدریسی عمل کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔صوبائی محکمہ تعلیم نے وزیر تعلیم کے اعلان کے بعد تمام اضلاع کے سی ای اوز (CEOs) کو مراسلہ جاری کر دیا ہے تاکہ یکم اپریل سے تعلیمی اداروں کی مکمل فعالیت کے لیے انتظامات مکمل کیے جا سکیں۔ والدین اور طلبہ نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، کیونکہ ہائبرڈ نظام کی وجہ سے نصابی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی تھیں۔
"تاجر معیشت کا پہیہ ہیں": ایس ایم تنویر کا مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
لاہور : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے سرکردہ رہنما ایس ایم تنویر نے لاہور میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو معاشی استحکام کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، تاہم انہوں نے تجارتی پالیسیوں میں اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے پر زور دیا ہے۔
ایس ایم تنویر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ انہوں نے تاجروں پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہااگر تاجر چور ہوتے تو ملک کا ٹیکس ریونیو کبھی دوگنا نہ ہوتا۔ تاجر معیشت کا پہیہ ہیں، انہیں چور کہنا بند کیا جائے۔حکومت کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے تاجروں سے رابطہ کرے، ہم معیشت کی بہتری کے لیے درست مشورہ دیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے وزیراعظم اور عسکری قیادت کی عالمی سفارت کاری کو سراہتے ہوئے کہا جس طرح وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عالمی چیلنجز اور جنگی حالات سے نمٹ رہے ہیں، اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے اسے پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیا کہ آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار جہازوں کا باآسانی گزرنا عالمی سطح پر ملک کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا ثبوت ہے۔
ایس ایم تنویر نے واضح کیا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے پاکستان کو اس وقت لانگ ٹرم (طویل مدتی) پالیسی کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں نئی انڈسٹریز لگ سکیں۔ انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں اسی ملک میں جینا اور مرنا ہے، اس لیے ہم پاکستان کی ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔"
لاہور : لاہور پولیس نے شہر میں جاری کرکٹ میچز کے پرامن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر لیے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور حیدر آباد کنگز کے درمیان ہونے والے اہم ٹکراؤ کے پیشِ نظر پورے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور حیدر آباد کنگز کی ٹیموں کو پولیس کے انتہائی سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم پہنچایا گیا۔ روٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، فیصل کامران میچ ڈے پر خود فیلڈ میں موجود ہیں۔ انہوں نے اسٹیڈیم کے گرد و نواح اور ناکہ جات کا معائنہ کیا تاکہ سکیورٹی میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔سٹیڈیم کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ہر آنے جانے والے پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
لاہور : پاکستان کی قدیم اور مایہ ناز درسگاہ، پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2026 کے انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق، تمام شعبہ جات میں داخلے کے لیے یہ ایڈمشن ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی پورٹل پر انٹری ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔خواہشمند امیدوار 25 مئی 2026 تک اپنی رجسٹریشن مکمل کروا سکتے ہیں۔ انٹری ٹیسٹ 14 جون کو منعقد ہونا متوقع ہے۔ طلبہ کی سہولت کے لیے ملک کے تمام بڑے شہروں میں ٹیسٹ سینٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ دور دراز کے طلبہ کو لاہور آنے کی زحمت نہ ہو۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق، میرٹ کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے ایڈمشن ٹیسٹ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ وہ تمام طلبہ جو انڈر گریجویٹ پروگرامز (بی ایس/آنرز) میں داخلہ لینا چاہتے ہیں، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں۔